خیبر پختونخوا میں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے 3 افراد جاں بحق 

by admin

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2  تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل میں دو موٹرسائیکل ٹکرانے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 22 سال کے محمد سعید ولد عرب گل عمر، 18 سالہ ہاشم ولد ہمیش گل اور 25 سال کے اسامہ ولد احمد گل عمر کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کےسامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلیں  آمنے سامنے سے ٹکراگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کا نام مجتبیٰ ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کا تعلق درسمند سے ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب