رمضان سے قبل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کے خلاف گھیرا تنگ

by admin

وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی ہدایت پر رمضان سے قبل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کی گئیں،ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور حاجی کیمپ میں مصالحہ جات یونٹ پر چھاپے کے دوران 1 ہزار کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات، 450 لیٹرز خراب تیل، 500 کلو سے زائد چوکر اور 2 کلو رنگ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے یونٹ کو سیل کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے موٹروے سروس ایریا اور نوشہرہ روڈ میں خوراک سے وابستہ مختلف شاپس کا معائنہ کیا اور زائدالمیعاد بریڈ،مشروبات، غیر معیاری و مس لیبل سویٹس اور چپس برآمد کرکے ضبط کر لیے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بنوں روڈ ڈی ائی خان میں ایک دکان سے معائنے کیدوران ممنوع چائنہ سالٹ برآمد ہونے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کامیاب کارروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو داد دیتے ہوئے کہاکہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور مضر صحت خوراک کی فروخت کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور کاروائیاں مزید تیز کی جائیں

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب