پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا 

by admin

خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی  دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کے روز دن بھر تیز دھوپ رہی تاہم افطار سے کچھ دیر پہلے گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پچھلے کئی ماہ سے مسلسل خشک موسم کے بعد پچھلے ایک ہفتے سے بارشوں کا موسم جاری ہے۔ اُدھر دیر کے شہری علاقوں میں بارش  اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔ وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، لڑم عشیرئی درہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری  ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں جب کہ بارش اور برفباری کے بعد بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں رستم کے علاقے تحصیل بھر اور مضافاتی علاقوں گزشتہ شب سے بارش جاری ہے۔  مسلسل اور موسلادھار بارش سے موسم دوبارہ ٹھنڈا ہوگیا۔ سڑکوں  اور نشیبی علاقے مسلسل بارش کی وجہ سے زیر آب آ چکی ہیں۔ پشاور میں گزشتہ شب بارش کے ساتھ ہی شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی بھی غائب ہو گئی۔ رات 9 بجے ہوا چلی اور بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی بجلی بند کی گئی جو آج صبح تک بحال نہیں کی گئی تھی۔ بجلی بندش کی وجہ سے شہریوں کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب