پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم بارڈر 12ویں روز بھی بند

by admin

 پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم بارڈر 12ویں روز بھی بند ہے، جس کی وجہج سے گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے، سرحدی گزرگاہ پر کل سے دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان فائر بندی ہو گئی ہے۔ طورخم بارڈر تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہیں، سرحدی گزرگاہ پر کل سے دونوں ممالک کے فورسز کے درمیان فائر بندی ہوئی ہے، 11 روز قبل پاک افغان فورسز کے درمیان بارڈر پر حالات کشیدہ ہوئے تھے۔ افغان فورسز سرحد کے متنازع حدود میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہے تھے، اس دوران پاکستانی فورسز نے افغان فورسز کو اس سے روکا، اس معاملے کے بعد پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان حالات کشیدہ ہوئے تھے۔ اس صورتحال کے دوران سرحدی گزرگاہ پر 2 دن تک دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تھا، اس حوالے سے سیکیورٹی زرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا، اس دوران 8 سیکیورٹی اہلکار اور ایک مقامی شہری زخمی ہوئے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 افغان فورسز کے اہلکار مارے گئے، تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے تاجروں کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ یاد رہے پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم بارڈر 12ویں روز بھی بند ہے، جس کی وجہج سے گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے، سرحدی گزرگاہ پر کل سے دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان فائر بندی ہو گئی ہے۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب