ضلع کوہاٹ کے علاوہ درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب موٹرکار حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں 2 بچوں سمیت مجموعی طور پر 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایل آر ایچ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 25 سالہ مدثر، 10 سالہ سکندر، 8 سالہ حورین اور 28 سالہ ایمل شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا تعلق افغان مہاجر کیمپ نمبر 3 سے ہے، کوہاٹ سے پشاور کی طرف سفر کے دوران کوہاٹ ٹنل کے قریب موٹرکار حادثے کا شکار ہوئی ہے، اس دوران بچوں سمیت ٹوٹل 4افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب موٹرکار حادثے کا شکار ہو گئی
32