رمضان المبارک کیلئے ٹل سے پاراچنار آج ایک اور قافلہ روانہ کیا جائیگا

by admin

ٹل سے پاراچنار آج ایک اور قافلہ روانہ کیا جائیگا، جس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انجمن تاجران نے کہا ہے کہ عوام کی ضروریات پورا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کی روانگی کی ضرورت ہے.سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل سے پاراچنار آج ایک اور قافلہ روانہ کیا جائیگا، یہ رمضان المبارک کیلئے دوسرا تجارتی قافلہ ہے، قافلہ میں اشیائے خوردونوش، پھل اور سبزی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہوں گی۔ ٹریڈ یونین پاراچنار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو میں گزشتہ دو ماہ سے رکی ہوئی گاڑیوں کو پاراچنار کی جانب روانہ کیا جائے گا، رمضان المبارک میں یہ دوسرا تجارتی قافلہ ہے جو اپر کرم کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات پورا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کی روانگی کی ضرورت ہے، زمہ دار افراد بحفاظت قافلہ کو پاراچنار پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پولیس ذرائع کے مطابق قافلہ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کوئی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور فورسز کا ڈپلائمنٹ ہوچکا ہے۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب