اسلام آباد موٹر وے پر مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار

by admin

کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر ایک مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی۔حادثے کے فوراً بعد مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ تاہم ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ایمرجنسی ریسپانس میں ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم، موٹروے پولیس اور فائر فائٹرز ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب