خیبرپختونخوا فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈپلومہ امتحانات جاری

by admin

خیبرپختونخوا فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈپلومہ امتحانات میں بے انتظامی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔  پشاور، مردان، کرک اور بنوں سمیت کے پی بھر میں میڈیکل ڈپلومہ امتحانات جاری ہیں اور ایسے میں امتحانات کے دوران بے انتظامی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امتحانی ہالوں میں طلبا  و طالبات کو فرش پر بٹھایا گیا ہے جب کہ ویڈیو میں پرچوں کے دوران طلبا  و طالبات کو نقل کرتےدیکھاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ طلبا و طالبات کی جانب سے ایناٹومی کا پرچہ آوٹ آف کورس ہونے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے مشیر صحت کے پی احتشام علی نے کہا کہ امتحان میں بے نظمی اور نقل کا نوٹس لےلیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو 3 دن میں رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔ 

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب