ضلع کرم میں225 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

by admin

 ضلع کرم میں مسائل کے باعث مواصلاتی ذرائع تاحال بند ہیں، تاہم اس دوران علاقے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں 225گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا بڑا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔
قافلے میں اشیائے خورد و نوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بجھوائی گئی ہیں، اس کے علاوہ کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں اب تک 272 بنکر مسمار کیے جا چکے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امن معائدے کے تحت اسلحہ اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ، اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع کرم میں مسائل کے باعث مواصلاتی ذرائع تاحال بند ہیں، تاہم اس دوران علاقے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں 225گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا بڑا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب