کاٹلنگ بازار میں گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی، جبکہ اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔بازار میں سودا کرتے ہوئے روزہ داروں نے کہا کہ سرکاری نرخنامہ بے اثر ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ دکانداروں کی من مانی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بازار میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، اسے کنٹرول کے دعوے تو بہت کئے جا رہے ہیں، لیکن عملا ایسا نہیں ہو رہا۔
عوام کا کہنا تھا کہ رمضان میں ریلیف کے بجائے مہنگائی کا تحفہ عوام کو دے کر انہیں زہنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔
رمضان میں ریلیف کے بجائے مہنگائی کا تحفہ دے کر عوام کو زہنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا
22