جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی

by admin

جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کے رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا  گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اعظم ورسک میں دھماکا مسجد کے محراب کے قریب ہوا۔ دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے علاوہ دھماکے میں 3 افراد  بھی شدید زخمی ہوئے۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب