خیبر پختونخوا حکومت کا اس سال بھیمستحق افراد کیلئے رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان، بیرسٹر سیف

by admin

خیبر پختونخوا حکومت نے اس سال بھی مستحق افراد کیلئے رمضان المبارک اور عید پیکیج دینے کا اعلان کر دیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا  بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی پیکیج 15 رمضان سے قبل بینکوں اور ایزی پیسہ پر مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا ، ٹرانسفر کے اضافی چارجز حکومت برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ  نے امدادی پیکیج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہے ، یتیم اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب