خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور برف باری کا یہ نیا سلسلہ 2 تا4 مارچ جاری رہنے کا امکان ہے۔
5 سے 4 مارچ تک کے اس عرصہ کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، مراسلہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ٰ یاد رہے موسم سرما جاتے جاتے رک گیا، ملک بھر سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں و برفباری کا امکان، ماہرین کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 2 تا4 مارچ مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی
خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں و برفباری کا امکان ہے
35