رمضان میں بجلی اورگیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

by admin

ضلع کوہاٹ میں حکومتی احکامات کے باوجود رمضان میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ رمضان المبارک کے شروع میں ہی وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عوام سے کیے گئے وعدے ہوا میں اڑ دیئے گئے، بجلی اورگیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اہالیان علاقہ نے کہا ہے کہ سحری اور افطاری کے وقت بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ ظلم اور سراسر زیادتی ہے، گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لوڈشیڈنگ زیادہ ہورہی ہے، بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اس ماہ مقدس میں بھی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس حکام دعا کی بجائے بدعائیں سمیٹ رہے ہیں۔ خدارا اس کا تدارک کیاجائے، مسئلے کا فوری حل نکالا جائے ورنہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب