پاراچنار پریس کلب کے باہر راستوں کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاجی دھرنا 10ویں روز بھی جاری

by admin

راستوں کی بندش کیخلاف پاراچنار میں دھرنا 10ویں روز میں داخل ہو گیا، اس دوران دھرنا شرکاء نے پریس کلب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ پاراچنار پریس کلب کے باہر راستوں کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاجی دھرنا 10ویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنا شرکاء نے پریس کلب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک احتجاجی ریلی بھی نکالی، جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ دھرنا منتظمین نے کہا کہ ریلی کا مقصد گزشتہ پانچ ماہ کی روڈ بندش کی وجہ سے تکالیف کا شکار مریضوں سے اظہار یک جہتی کرنا یے، علاج کی سہولیات نہ ملنے اور بروقت رسائی نہ ہونے سے بچوں سمیت سینکڑوں مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھرنا شرکاء کا کہنا تھا کہ شہریوں نے اس دوران آمد و رفت کے راستے کھولنے اور بدامنی سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی پیکج دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ بدامنی کے دوران علاج نہ ملنے کے باعث جان بحق ہونے والے بچوں سمیت متاثرہ سینکڑوں افراد کے خاندانوں کو شہید پیکج دیا جائے۔ عمائدین کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آمد و رفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ راستوں کی بندش کیخلاف پاراچنار میں دھرنا 10ویں روز میں داخل ہو گیا، اس دوران دھرنا شرکاء نے پریس کلب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب