پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

by admin

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا،  فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،  آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا،  ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  عدالت نے میرا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت نے میرا نام لسٹ سے نہیں نکالا،  عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب