شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ 

by admin

اسلحہ رکھنے کے تمام اتھارٹی لیٹرز منسوخ کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی۔اعلامیہ کے مطابق اسلحہ رکھنے کے تمام اتھارٹی لیٹرز منسوخ کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ تمام غیر قانونی وائیفائی ڈیوائسز اور غیر رجسٹرڈ سم بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

You may also like

This digital platform is our effort to highlight the issues, achievements, and voices of Khyber Pakhtunkhwa and beyond. We strive to uphold journalistic integrity, foster meaningful discussions, and contribute to a well-informed public. Join us on this journey to make a difference through responsible journalism.

تازہ ترین مضامین

ایڈیٹرز کا انتخاب