مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک محب وطن جماعت ہے ہمارا بھارت سےکیا لینا دینا بھارت سے تو لیگی قیادت کے رابطے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے وفاقی وزرا کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں دہشت گرد پی ٹی آئی نے بسائے ہیں، اگر دہشت گرد ہم نے بسائے ہیں تو آپ کی حکومت ہے پکڑو اور سزا دو، ہمیں دکھا دو دہشت گرد کدھر ہیں اگر تم نہیں پکڑ سکتے تو ہم پکڑ لیں گے۔ بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے کسی سپورٹ اور پروپیگنڈے کا حصہ نہیں ہیں، پی ٹی آئی محبت وطن جماعت ہے، کسی پراپیگنڈے کا حصہ نہیں ہیں، بھارت سے لیگی قیادت کے رابطے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز اور ان کی حکومت کے پاس سوائے تنقید کے کچھ نہیں ہے، مریم نواز کارکردگی کے ذریعے اپنی سیاسی حیثیت بڑھائیں، ہمیں ان کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔
advisor and information
وزیر دفاع کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے،بیرسٹر سیف
ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرکے مستعفی ہو جائیں۔ خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر دفاع کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع صرف اسلام آباد کی سرحدوں کے نہیں بلکہ پورے ملک کی سرحدوں کے ذمے دار ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ وزیر دفاع جیسے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف دہشت گردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ محض بیانات سے نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے مارشل لا کا ساتھ دینے پر معذرت کی، بہتر ہوگا کہ وہ فارم 47 پر بھی معذرت کریں۔ دہائیوں بعد معذرت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ خواجہ آصف کو فارم 47 پر ایم این اے بننے پر ریحانہ ڈار سے بھی معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع ہونے کے ناتے خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفا دینا چاہیے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا یہ توانائی بحران کے حل کی جانب انقلابی قدم ہے،بیر سٹر ڈاکٹر سیف
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور عوام دوست و فلاحی منصوبے کو عملی جامہ پہنایاہے۔اس منصوبے کیتحت صوبے میں سولرائزیشن آف ہاؤسز سکیم کا باقاعدہ اجرا کیا گیاہے اس کیپہلے مرحلے میں 32,500 گھروں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے جس کے لئیای بلاٹنگ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا ہے، کل 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا سولر یونٹ میں سولر پلیٹس، بیٹری، پنکھے اور لائٹس شامل ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانے بھی منصوبے میں شامل ہیں۔اس منصوبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا یہ توانائی بحران کے حل کی جانب انقلابی قدم ہے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت کی طرح ہم صرف دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا خیبر پختون خوا کے عوام کو آسانیاں فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف روایتی سیاستدانوں کی طرح صرف کھوکھلے دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نیاقتدار سنبھالنے کے بعد عوامی منصوبوں پر عملی کام شروع کیا ہے۔
گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ،بیرسٹر ڈاکٹر سیف
مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تمام اضلاع میں سرکاری نرخنامے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، یہ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرکے نرخوں اور اشیاء کے معیار کی جانچ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو روزانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے نرخنامے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک میں ایک شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے ٹول فری نمبر 0800-37432یا واٹس ایپ نمبر0345-1009348 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی
خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی،مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف
ترجمان کے پی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 25 مختلف شعبوں کے 25، 25 نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایک سال میں علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے 625 منصوبے شروع کیے۔ مریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح عوامی فلاح کا سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کے وزیراعلیٰ میں یہی فرق ہوتا ہے۔ علی امین گنڈاپور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں