خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں ڈی ایس پی سٹی کی وین پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے جواب میں پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد زخمی حملہ آور کے دیگر فرارہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
DI Khan
ڈی آئی خان کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو دوا کے نام پر زہر دینے کی خوفناک سازش بے نقاب
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسپائرڈ ادویات خرید نے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لاکھوں روپے کی ایکسپائرڈ ادویات خرید کر مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی خان کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو دوا کے نام پر زہر دینے کی خوفناک سازش بے نقاب ہوگئی، لاکھوں روپے کی ایکسپائرڈ ادویات خرید کر رات کے اندھیرے میں ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں پہنچائی گئیں، جو مریضوں کو فراہم کی جانی تھیں۔
جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی
جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کے رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اعظم ورسک میں دھماکا مسجد کے محراب کے قریب ہوا۔ دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے علاوہ دھماکے میں 3 افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔