ضلع بنوں میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ڈی ایم اے کے افسر سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ واقعہ بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ بھی شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے سپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Tag:
firing incident
باجوڑ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا
by admin
written by admin
نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل سالار زئی کے علاقے چوترہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کرکے پولیس اہل کار 40 سالہ ملک ریحان آف متہ شاہ کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔