ڈی سی لوئر دیر محمد عارف کی ہدایت پر ایڈیشنل اے سی نے خال بازار کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پولیس نفری بھی موجود تھی، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملاوٹ اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی، اور کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
دورہ کے دوران انہوں نے اشیاء خورد و نوش کی دکانوں پر قیمتیں اور ان اشیا کا معیار و میعاد چیک کی۔ سویٹ ہاوسز، جنرل مرچنٹس، قیمہ اور پھلوں کی دکانوں پر جا کر قیمتیں چیک کیں۔اے سی کے دورہ کو عوام نے خوش آئیند قرار دیا، اس موقع پر اے سی نے کہا کہ ملاوٹ اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی
Tag: