خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران کی گئی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری و مضر صحت کاروباروں میں ملوث افراد کیخلاف ہزاروں کاروائیاں کیں جس کے دوران ہزاروں کلوگرام غیر معیاری ومضر مختلف خوردنی اشیاء پکڑ کرتلف کر دی گئیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے رمضان کاکردگی رپورٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 10 ہزار 112 سے زائد کارروائیاں کیں جس کے دوران ایک لاکھ 12 ہزار کلو گرام سے زائد غیر معیاری مضر صحت خوراک قبضے میں لے کر تلف کی۔اس کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے جرمانے اور سنگین خلاف ورزی پر معتدد کاروبار سیل بھی کیے گئے۔ کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں پشاور میں کی گئیں جہاں 1 ہزار 6 سو 82 کارروائیوں میں 31 ہزار 2 سو 42 کلو سے زائد غیر معیاری خوراک تلف کی گئی،جبکہ مردان میں 883 کارروائیوں میں 49 ہزار 485، ایبٹ آباد میں 559 کارروائیوں میں 10 ہزار 715 کلو، بنوں میں 593 کارروائیوں میں 1099، سوات میں 596 انسپکشنز کے دوران 7578 کلو، مانسہرہ میں 556 انسپکشنز میں 2460، جبکہ ہری پور 512 کارروائیوں کے دوران 4 ہزار 30 کلو سے زائد غیر معیاری مضر صحت خوراک تلف کی گئی۔۔تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ دودھ،مشروبات، کوکنگ آئل و بناسپتی گھی، مصالحہ جات اور دیگر خوراکی اشیاء کے 2ہزار 201 نمونوں کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے جانچ کی گئی اور نتائج آنے پر1904 نمونے تسلی بخش جبکہ 297 غیر معیاری قرار پائے گئے، اسی طرح رمضان کاروائیوں کیدوران 2ہزار 477 لائیسنسز کی تجدید و اجراء بھی کی گئی جس سے لائیسنسز کی مد میں تقریباً 9.64 ملین روپے کی محصولات بھی حاصل ہوئے۔مزید برآں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے 1 ہزار 147 خوراکی کاروباروں کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ جبکہ رمضان کے مہینے میں 8 تربیتی سیشنز اور 155 آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے فوڈ اتھارٹی کی کامیابی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ صوبے سے غیر معیاری و مضر صحت خوردونوش اشیاء میں ملوث افراد و کاروباروں کا خاتمہ ھر صورت یقینی بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا
food safty authority
فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا اچار بنانے والے یونٹ پر اچانک چھاپہ ،مضر صحت اچار برآمد
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے انڈسٹریل زون حیات آباد میں اچار بنانے والے یونٹ پر اچانک چھاپہ مار کر تقریباً 25 ہزار کلوگرام ناقص، غیر معیاری اور مضر صحت اچار برآمد کر لیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاکہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز اختر نواز کی نگرانی میں ضلع انتظامیہ کے ہمراہ گزشتہ روز اچار بنانے والی یونٹ پر چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران برآمد شدہ ناقص اچار موقع پر ضبط کرکے تلف کر دیا گیا جبکہ غیر معیاری پیداوار اور صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یونٹ کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے کامیاب کارروائی پر فوڈ سیفٹی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ملاوٹ مافیا جیسے انسان دشمن عناصر کا مکمل صفایا کیا جائے گا تاکہ صوبے کے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے تاکہ کسی کو انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کا موقع نہ مل
رمضان سے قبل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کے خلاف گھیرا تنگ
وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی ہدایت پر رمضان سے قبل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کی گئیں،ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور حاجی کیمپ میں مصالحہ جات یونٹ پر چھاپے کے دوران 1 ہزار کلو سے زائد مضر صحت مصالحہ جات، 450 لیٹرز خراب تیل، 500 کلو سے زائد چوکر اور 2 کلو رنگ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے یونٹ کو سیل کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے موٹروے سروس ایریا اور نوشہرہ روڈ میں خوراک سے وابستہ مختلف شاپس کا معائنہ کیا اور زائدالمیعاد بریڈ،مشروبات، غیر معیاری و مس لیبل سویٹس اور چپس برآمد کرکے ضبط کر لیے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بنوں روڈ ڈی ائی خان میں ایک دکان سے معائنے کیدوران ممنوع چائنہ سالٹ برآمد ہونے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کامیاب کارروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو داد دیتے ہوئے کہاکہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور مضر صحت خوراک کی فروخت کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور کاروائیاں مزید تیز کی جائیں