kpk district
خیبر پختونخوا میں موسم آج ابر آلود ہے جب کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود ہنے کا امکان ہے۔ اُدھر چترال، دیر، سوات ، بالائی و زیریں دیر، باجوڑ، ملاکنڈ اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں مانسہرہ، کوہستان تورغر،ایبٹ میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔دریں اثنا پشاور شہر کا درجہ حرارت گزشتہ روز 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں 2، مالم جبہ ایک ڈگری، پاراچنار کا منفی ایک، ڈیرہ اسماعیل خان 16 اور سیدو شریف 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈبلیو ڈبلیو بی میں بہتری لانے اور مستحکم کرنے کیلیے تمام ملازمین کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگاِ، فضل شکورخان
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے مختلف امور سے متعلق اجلاس بدھ کے روز انکے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر لیبر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈبلیو ڈبلیو بی ملازمین کی پروموشن، اپگریڈیشن سمیت دیگر اہم امور زیرغورلائے گئے اس موقع پر صوبائی وزیر نے بورڈ کے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ ملازمین کی پروموشن کے مسئلہ کی فوری حل کیلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اپگریڈیشن سے رہ جانے والے ملازمین کے مسئلے کو قواعدوضوابط کے مطابق فوری طور پر حل کرنے کیلیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ڈبلیو بی میں بہتری لانے اور مستحکم کرنے کیلیے تمام ملازمین کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا