وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور عوام دوست و فلاحی منصوبے کو عملی جامہ پہنایاہے۔اس منصوبے کیتحت صوبے میں سولرائزیشن آف ہاؤسز سکیم کا باقاعدہ اجرا کیا گیاہے اس کیپہلے مرحلے میں 32,500 گھروں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے جس کے لئیای بلاٹنگ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا ہے، کل 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا سولر یونٹ میں سولر پلیٹس، بیٹری، پنکھے اور لائٹس شامل ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانے بھی منصوبے میں شامل ہیں۔اس منصوبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا یہ توانائی بحران کے حل کی جانب انقلابی قدم ہے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت کی طرح ہم صرف دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا خیبر پختون خوا کے عوام کو آسانیاں فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف روایتی سیاستدانوں کی طرح صرف کھوکھلے دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نیاقتدار سنبھالنے کے بعد عوامی منصوبوں پر عملی کام شروع کیا ہے۔
Tag:
kpk governmant
خیبر پختونخوا حکومت کا اس سال بھیمستحق افراد کیلئے رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان، بیرسٹر سیف
by admin
written by admin
خیبر پختونخوا حکومت نے اس سال بھی مستحق افراد کیلئے رمضان المبارک اور عید پیکیج دینے کا اعلان کر دیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی پیکیج 15 رمضان سے قبل بینکوں اور ایزی پیسہ پر مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا ، ٹرانسفر کے اضافی چارجز حکومت برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے امدادی پیکیج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہے ، یتیم اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکیج فراہم کیا جائے گا۔