خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے سنٹرل جیل سیدو شریف سوات کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کر کیان کے مسائل دریافت کیے صوبائی وزیر نے جیل کے کچن کا معائنہ بھی کیا جبکہ قیدیوں کی افطاری کیلئے تیار کردہ کھانے کا جائزہ بھی لیا صوبائی وزیر کی ہدایت پر قیدیوں کے لئے سپیشل افطار مینیو بھی تیار کیا گیا اور جیل میں قیدیوں کے ساتھ افطاری کی بعد ازاں فضل حکیم خان نے جیل انچارج کیساتھ جیل کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات دی کہ قیدیوں کی ضروریات اور سہولیات کا اچھی طرح خیال رکھا کریں کیونکہ انسان ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان و عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں عوام کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے
minister live stock
صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے عوام کی آسان رسائی کیلئے پشاور میں کمپلینٹ سیل قائم کر دیا
صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان کا خیبرپختونخوا کے مویشی پالنے والے حضرات، ہچریوں کے شعبے سے وابستہ افراد سمیت عوام کی فلاح و بہبود اور قانون، میرٹ و انصاف کی بالادستی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو میں اہم اقدامات، صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق عوام کی آسان رسائی کیلئے اپنے دفتر پشاور میں کمپلینٹ سیل قائم کر دیا جہاں پر ٹیلیفون اور وٹس ایپ کے ذریعہ ہر قسم کی شکایات وصول ہونے کے بعد اس پر بروقت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ کمپلینٹ سیل کے قیام کا مقصد محکمہ لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو کے کارکردگی میں مزید شفافیت لانا اور اسے صوبے کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کے قابل بنانا ہے۔ اس کمپلینٹ سیل کے فون نمبر 0919210894، یا وٹس ایپ نمبر 03369412414 پر شکایت کنندہ اپنے بہتر سہولیات کے حوالے سے ہر قسم کی شکایت بلا کسی خوف و ڈر کے درج کرا سکتے ہیں۔عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کمپلینٹ سیل خیبرپختونخوا کے ہر ضلعی دفاتر لائیو سٹاک، فیشریز و کوآپریٹیو میں بھی قائم کیا جائے گا جو عوام کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی طور پر قانونی کاروائی کرینگے صوبائی وزیر فضل حکیم خان بذات خود بھی مختلف اوقات میں کمپلینٹ سیل کا دورہ کرکے عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کرینگے اور عوامی شکایات سنیں گے
رمضان المبارک کے مقدس مہینےمیں عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں, فضل حکیم خان
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے فیض آباد سیدو شریف کا دورہ کیا انہوں نے مقامی لوگوں اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر لوگوں اور دکانداروں نے صوبائی وزیر کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے انتہائی غور سے سنا اور انکے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے حل بھی کیا اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں زندگی کی ہر سانس خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت میں عوام کے سامنے جوابدہ ہے ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع خصوصاََ حلقہ پی کے 6 کے لوگوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے کرسکیں انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں اور عوام کا خاص خیال رکھا جائے اور عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو جائز حق دینے کیلئے ہم خود بھی عوام کے درمیان موجود ہیں تاکہ براہ راست عوامی شکایات سے باخبر رہیں اور ان کا بروقت ازالہ کرسکیں
گوشت کی پیداوار بڑھانے سے صوبے کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،و فضل حکیم خان یوسفزئی
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت لائیوسٹاک کے جاری منصوبوں اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے حوالے سے ایک اجلاس پشاور میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی سوات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیر تعمیر یونیورسٹی کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک محمد فخر عالم، ڈی جی لائیو سٹاک ایکسٹینشن ڈاکٹر اصل خان، ڈی جی لائیو سٹاک ریسرچ اعجاز علی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خسروکلیم و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو یونیورسٹی پر اب تک کی پیش رفت اور فنڈز فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے ایک بلین روپے درکار ہے تاکہ تعمیراتی کام کو تیزی سے جاری رکھا جا سکے، یونیورسٹی ڈیزائن کے علاوہ کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیمن اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوشت کی پیداوار بڑھانے سے صوبے کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے جتنے بھی مسائل ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو آگاہ کرکے حل کردئیے جائیں گے، صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اصل مقصد طلبا و طالبات کو جدید تعلیم و تحقیق کے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے لیے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا اجراء ناگزیر ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مستقل عمارت کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ حکومت اس مقصد کے لیے درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے قیام سے نہ صرف اس شعبے میں دلچسپی لینے والے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم و تحقیق کی سہولت میسر آئے گی بلکہ یہ منصوبہ لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ شعبوں کی ترقی کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوگا