خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کینٹ دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں امدادی رقوم تقسیم کر دی گئی ہیں جبکہ جن کے گھروں کو نقصان پہنچا تھا ان کے نقصانات کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے بہت جلد گھروں کے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بنوں امن پاسون میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں بھی جلد امدادی چیکس تقسیم کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور مشران کی موجودگی میں لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے ہماری موجودہ حکومت عوامی مسائل اور امن و امان کے قیام سے غافل نہیں بلکہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہیں ہم انہیں مزید آزمائش میں نہیں ڈال سکتے ہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے آئے ہیں اور خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کو خوشحالی، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور یہی ہمارا منشور بھی ہے۔
pakhtoon yaar khan
صوبائی حکومت بنوں کے واقعے پر غم زدہ ہے وہ جلد نقصانات کا ازالہ کرے گی،صوبائی وزیر پختون یار خان
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ دھماکے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ، ڈی آئی جی عمران شاہد، ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان اور ڈی پی او ضیاء الدین احمد بھی موجود تھے.انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورشہید مسجد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اہل علاقہ کو مسجد کی از سرِ نو تعمیر سمیت تمام نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا صوبائی وزیر پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بنوں کے واقعے پر غم زدہ ہے وہ جلد نقصانات کا ازالہ کرے گی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے کی ٹیم آئی ہے، انہوں نے سروے کیا ہے جلد ہی نقصانات کا بھی ازالہ کرے گی شہداء کے خاندانوں کو پیکج دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا امن و امان کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی بنوں کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تب امن کا قیام ممکن ہے حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے
صوبائی حکومت بنوں عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور آئی جی پی ذوالفقار حمید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی انہوں نے مریضوں کے مسائل سنے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن، ریجنل پولیس آفیسر بنوں، ڈپٹی کمشنر بنوں، ضلعی پولیس آفیسر بنوں اور ہسپتال انتظامیہ بھی موجود تھی صوبائی وزیر پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت بنوں عوام کے غم و دکھ میں برابر کی شریک ہے دھماکے سے ہونے والے نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے شہداء اور زحمیوں میں امدادی پیکج تقسیم جبکہ نقصان زدہ گھروں کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بنوں کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت اور عوام مل کر کام کریں گے تب بنوں میں امن آئے گا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہیں۔ اسلام امن کا درس دیتا ہے صوبائی حکومت بنوں عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔