پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا، فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا، ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت نے میرا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت نے میرا نام لسٹ سے نہیں نکالا، عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی۔
Tag:
peshawar airport
ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس پشاور نے بیرون ملک آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
by admin
written by admin
ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 980 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اعلامیے کے مطابق مسافر محمد ولی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔